Incomepk: Pakistan No.1 Data Entry Home Based Online Jobs Providers

انکم جاب سے گھر بیٹھے حلال منافع بخش روزگار


پارٹ ٹائم ڈیٹا انٹری ورک سے ماہانہ ہزاروں کمائیں

انکم پاکستان ہوم جاب سے متعلق اھم سوال اور جواب


سب سے اھم سوال جسکا جواب کوئی ڈیٹا انٹری کمپنی نہیں دیتی کہ انکم پاکستان ہوم جاب کیا ہے اور
انکم پاکستان کام کہاں سے اور کیسے حاصل کرتا ہے اور خود کرنے کے بجائے آپ کو کیوں دے رہا ہے؟


گھر بیٹھے ہوم جاب کی معلومات دینے سے پہلے ضروری ہے ہم آپکو انکم پاکستان کہ بارے میں مکمل آگاھی دیں اسلیئے کہ ڈیٹا انٹری کا نام آتے ہی عوام کے زہنوں میں چیٹنگ کا تصور آتا ھے کیونکہ ڈیٹا انٹری کے نام پر لوگوں نے بہت پیسہ گنوایا اور فراڈ کرنے والوں نے خوب کمایا ، لیکن اس میں قصور ان لوگوں کا ہے جو زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ میں فراڈیوں کے ہتے چڑھ جاتے ہیں اور یہ تک جاننے کی کوشش نہیں کرتے کہ آخر یہ کام کہاں سے ، کیوں اور کیسے آیا دوسرا یہ کام خود کرنے کے بجائے ہم کو کیوں دے رہے ہیں۔

انکم پاکستان کام کہاں سے اور کیسے حاصل کرتا ہے ، خود کرنے کے بجائے آپکو کیوں دے رہا ہے آئیے آپکو بتاتے ہیں۔ اس وقت امریکہ کینیڈا انگلینڈ جرمنی آسٹریلیا جاپان چین ملائیشیا یو اے ای قطر اور ساوتھ افریقہ آن لائن انڈسٹری کی بڑی مارکیٹ تصور کیئے جاتے ہیں جہاں ماہانہ ہزاروں نئی بزنس ویب سائٹس آن لائن ہوتی ہیں اور سب کی کوشش ہوتی ہے زیادہ وزیٹر حاصل کریں۔ بڑے آن لائن ادارے اپنی ویب سائٹس کو مقبول بنانے کیلئے گوگل یاہو اور فیس بک پر مہنگی پبلیسٹی کرتے ہیں جبکہ چھوٹے ادارے سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک ، ٹیوٹر ، گوگل سرکلز ، یو ٹیوب وغیرہ کے زریعے پرموشن کرکے نئے وزیٹر اور ویب ٹریفک حاصل کرتے ھیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیلئے یہ چھوٹے ادارے اگر اپنے پاس اسٹاف رکھیں تو اخراجات بہت زیادہ آجاتے ہیں اسلیئے یہ ادارے آن لائن فری لانسر سبمشن ورکر کرائے پر حاصل کرنے کیلئے فری لانسنگ ویب سائٹس جیسے اوڈیکس وغیرہ پر اپنے پروجیکٹ اور معاوضہ سے متعلق تمام تفصیلات ڈال دیتے ہیں۔ ان تفصیلات کو پڑھنے کے بعد دنیا بھر سے فری لانسر کام کرنے والے اپنی خدمات دینے کیلئے فری لانسنگ ویب سائٹس کے زریعے اس ادارے سے رابطہ کرتے ہیں اور جس فری لانسر کو ادارہ اپروڈ کرتا ہے یہ کام اسکو مل جاتا ہے۔

انکم پاکستان دنیا کی مشہور اور قابل اعتماد فری لانسنگ ویب سائٹس اوڈیکس ڈاٹ کوم ، ای لانس ڈاٹ کوم ، فائیور ڈاٹ کوم ، فری لانسر ڈاٹ کوم ، وی ورکر ڈاٹ کوم ، پیپل پر ھوور ڈاٹ کوم ، گرو ڈاٹ کوم ، آئی فری لانس ڈاٹ کوم اور اپنی ویب سائٹ پرموٹ پی کے ڈاٹ کوم کے ذریعے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام حاصل کرتا ہے اور پاکستان کی مختلف آئی پیز سے سبمشن کروانے کے کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں اس کام کو سمجھنے والے لوگوں کو پروجیکٹ دے کر مکمل کرواتا ہے اور اسکا ایک ہینڈسم معاوضہ وقت پر ادا کرتا ہے۔


سوال - انکم پاکستان کے ان پروجیکٹس پر کام کیسے ہوگا؟
انکم پاکستان 21 سوشل مارکیٹنگ جاب آفر کررھا ھے آپ جس جاب کیلئے آپلائی کرینگے فیس کنفرم ھونے کے بعد آپکو بذریعہ اردو ویڈوز اور فون کال ہوم جاب کی مکمل ٹریننگ دی جائیگی پھر پروجیکٹ دیا جائیگا جس پر آپکو پانچ دن پریکٹس کروائی جائیگی تاکہ پرفیکٹ ھوجائیں اسکے بعد آپ پروجیکٹ پر کام شروع کریں گئے۔

سوال - میں ایک وقت میں کتنی جاب آپلائی کرسکتا ھوں؟
آپ ایک وقت میں صرف ایک سوشل مارکیٹنگ جاب آپلائی کرسکتے ھیں اور صرف ایک ھی پروجیکٹ پر کام کی اجازت ھوگی ھاں اگر آپلائی کی ہوئی جاب کا کام سمجھ نہیں آیا تو آپ ایک بار جاب تبدیل کرواسکتے ھیں۔

سوال - انکم پاکستان مجھے کام کا کیا معاوضہ دے گا؟
انکم پاکستان نے ہر جاب کیساتھ کام کا معاوضہ لکھا ھے اور کام کی تفصیل ، کام کتنے گھنٹوں میں ھوگا ہر بات بلکل واضح لکھ دی ھے تاکہ آپلائی کرنے والا ہر بات سمجھنے کے بعد آپلائی کرئے اور اس اعتماد کیساتھ کام شروع کرئے کہ اسے واقعی اپنے کام کا معاوضہ ملے گا جس سے وہ باعزت روزگار حاصل کرسکے گا۔

سوال - انکم پاکستان کام کا معاوضہ کم دے رھا ھے جبکہ دوسرے ادارے زیادہ معاوضہ کی آفر کرتے ھیں؟
انکم پاکستان زیادہ معاوضہ کا خواب دیکھا کر دھوکہ نہیں دینا چاہتا بلکہ واقعی آپکو معاوضہ دینا چاھتا ھے آپ خود کنفرم کرسکتے ھیں دیگر اوریجنل فری لانسنگ سائٹس پر کیا معاوضہ ملتا ھے پھر بھی اگر آپکو لگتا ھے ھمارا معاوضہ کم ھے تو بہتر کی تلاش لازمی کریں ھم اس سے زیادہ معاوضہ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

سوال - مجھے کام کا معاوضہ کب اور کیسے ملیگا؟
انکم پاکستان ہر فری لانسر کو ویکلی معاوضہ ادا کرتا ھے یعنی اگر فری لانسر نے پہلی تاریخ کو کام شروع کیا اور ڈیلی سبمٹ کروایا تو سات تاریخ تک کام مکمل ھوجائیگا کیونکہ کام ڈیلی سبمٹ اور ڈیلی چیک ھورھا ھوگا اسلیئے آٹھوں دن اسکا معاوضہ کنفرم کرکے ویب سائٹ پر ویکلی نوٹس میں فری لانسر کا نام اور معاوضہ شامل کردیا جاتا ھے اور اگلے ھفتے بروز پیر بذریعہ ایزی پیسہ ادا کردیا جاتا ھے۔

سوال - کیا رجسٹریشن فیس لازمی ھے؟
جی ھاں انکم پاکستان کی رجسٹریشن فیس لازمی ھے اسکے بغیر پروجیکٹ نہیں دیا جائیگا لیکن رجسٹریشن فیس لینے کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ آپکے ساتھ کوئی فراڈ کیا جارہا ہے بلکہ ناقابل واپسی رجسٹریشن فیس صرف اسلیئے وصول کی جارہی ہے تاکہ آپکو یہ احساس رہے کہ آپ نے انکم پاکستان سے کلائنٹ کا پروجیکٹ مکمل کرنے کیلئےحاصل کیا ہے جسے آپ نے ہر حال میں وقت پر مکمل کرنا ہے ورنہ آپکا پیسہ ضائع ہوجائے گا۔

سوال - سوری میں رجسٹریشن فیس نہیں دے سکتا؟
سوری رجسٹریشن فیس ہر حال ایڈوانس میں لی جائی گی کیونکہ ہمیں ہر حال میں اپنے کلائنٹ کا پروجیکٹ سو فیصد مکمل چاہیئے اور اگر ہم ایڈوانس نہیں لیں گئے تو ہمیں یہ گارنٹی نہیں ہوگی کہ پروجیکٹ مکمل بھی ہوگا یا نہیں لیکن اگر آپکی رقم لگی ہوگی تو یقیناً یہ اس بات کی گارنٹی ہوگی کہ آپ نے فیس دیکر پروجیکٹ حاصل کیا ہے اور آپ ہماری طرح لازمی فکر مند ہونگے کہ وقت مقررہ پر پروجیکٹ مکمل کرکے دینا ہے۔

سوال - میرے ایسے حالات نہیں کہ میں رجسٹریشن فیس دے سکوں؟
اگر آپ رجسٹریشن فیس ایڈوانس دینے کی پوزیشن میں نہیں تو پھر یہ کیسے ممکن ھے کہ آپ ایسے حالات میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن افورڈ کررھے ھیں کیونکہ اگر کوئی کام نہ ھونے کے باوجود آپ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن افورڈ کرسکتے ھیں تو پھر رجسٹریشن فیس بھی افورڈ کرسکتے ھیں اور اگر آپکے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن نہیں ھے تو آپکا آپلائی کرنا ھی فضول ھے کیونکہ ھمارے کام کیلئے یہ دونوں چیزیں لازمی ھیں۔

سوال - میری رجسٹریشن فیس کام کے معاوضہ میں سے کاٹ لی جائے؟
رجسٹریشن فیس لازمی ایڈوانس لی جائیگی کیونکہ پاکستان میں کمٹمنٹ نقد ضمانت کے بغیر ممکن نہیں اور بنا ضمانت اگر آپ پروجیکٹ مکمل نہیں کرتے تو آپکا کوئی نقصان نہیں جبکہ ھمیں کلائنٹ سے کوئی پیمنٹ نہیں ملیگی اور ھماری محنت ضائع جائیگی ساتھ ہی ھمیں یقینی آمدنی پلس ساکھ دونوں کا نقصان برداشت کرنا ھوگا۔

سوال - کیا انکم پاکستان ھمارا کیا ھوا کام ریجیکٹ بھی کرسکتا ھے؟
اگر کام ڈیلی سبمٹ ھوا تو انکم پاکستان مکمل کیا ھوا کام کسی صورت یا بہانہ بنا کر ریجیکٹ نہیں کریگا یہ حرکتیں فراڈیئے کرتے ھیں کام ریجیکٹ نہ ھونے کی دوسری وجہ یہ ھے کہ کام سے قبل آپکو ٹریننگ پریکٹس کروائی جائیگی تاکہ کام ریجیکٹ ھونے کی کوئی گنجائیش نہ رھے بس مکمل کام ڈیلی سبمٹ ھونا واحد شرط ھے۔

سوال - میں نے جو جاب منتخب کی اگر اسکا پروجیکٹ مکمل نہیں ھوا تو میری رجسٹریشن فیس کا کیا ھوگا؟
پروجیکٹ مکمل نہ ھونے پر بھی آپکی رجسٹریشن فیس بلکل محفوظ رھے گی ، بے فکر رھیں انکم پاکستان کسی صورت آپکی رجسٹریشن فیس کھانے کے موڈ میں نہیں ، لیکن یہ بھی طئے ھے کہ ھمیں اپنے کام کیلئے نکمے اور ناکارہ لوگوں کی ضرورت نہیں اسلیئے پروجیکٹ مکمل نہ ھونے پر آئندہ کیلئے آپکا نام فری لانسرز لسٹ سے نکال دیا جائیگا اور اگے آپکو کوئی فکسڈ شیڈول پر مکمل کرنے والا پروجیکٹ نہیں دیا جائیگا۔

سوال - اور میری رجسٹریشن فیس ۔۔۔ کیا وہ واپس ھوجائے گی؟
رجسٹریشن فیس واپس نہیں ھوگی لیکن ضبط بھی نہیں کی جائیگی ، انکم پاکستان رجسٹریشن فیس کے نام پر کوئی دھوکہ دینا نہیں چاھتا ، آپ نے رجسٹریشن فیس 2950 ادا کی پوسٹل پلس اردو ویڈوز سی ڈی چارجز 450 کاٹ کر تقریباً 2500 روپے کا ڈیٹا انٹری کا نیا ورک آپکو دے دیا جائیگا جسکی اس بار ٹائم لمٹ 15 دن ھوگی آپ یہ کام پندرہ دن بعد جب سبمٹ کروائینگے اسکے اگلے مہینے معاوضہ 2500 بذریعہ ایزی پیسہ (سروس چارجز 120 روپے کاٹے جائینگے) ادا کردیا جائیگا اس طرح بنا نقصان آپ اپنی رجسٹریشن فیس واپس حاصل کرسکیں گئے اور انکم پاکستان پر بھی آپکا کوئی قرض نہیں رھیگا لیکن اس بات کو زھن نشین کرلیں رجسٹریشن فیس واپس کرنے کا ھرگز یہ مطلب نہیں کہ آپکو دوبارہ کوئی کام دیا جائیگا آپکا اکاوئنٹ کینسل کردیا جائیگا اور رجسٹریشن فیس 15 دن ٹائم لمٹ پر کام مکمل کرنے پر صرف اسلیئے واپس کی جائیگی کہ آپکو یہ یقین ھوجائے انکم پاکستان ایک ایماندار ادارہ ھے جو آپکی رجسٹریشن فیس پر نہیں چل رھا۔ اسلیئے یاد رکھیں اگر بلیک لسٹ فری لانسر نے دوبارہ آپلائی کیا تو رجسٹریشن فیس بنا پروجیکٹ دیئے ضبط کرلی جائیگی۔

سوال - میں انکم پاکستان جاب حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
انکم پاکستان ایک بات بلکل واضح کرنا چاہتا ہیں اگر پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کرسکتے ہیں جاب حاصل کریں ورنہ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ہرگز برباد نہ کریں ۔۔۔ انکم پاکستان زیادہ معاوضہ کا خواب دیکھا کر دھوکر نہیں دینا چاہتا اس لئے رجسٹریشن فیس سے پہلے ہر بات بلکل ایمانداری سے لکھ دی ہے کیونکہ ہم صرف ایسے لوگوں کو شامل کرنا چاہتا ہے جو واقعی کام کے ہوں اور ہر مہینے ہمارے پروجیکٹ مکمل کر کے باعزت روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ہی ہماری ٹیم کا حصہ بنیں۔ اگر یہ عزم ہے تو پھر رجسٹریشن فیس دینے کا ارادہ کریں ورنہ لالچ میں آکر کا م حاصل کرنے کے بجائے ہوش مندی سے ہمیں سوری کردیں اور اپنی رقم اور ہمارا وقت دونوں کو ضائع نہ کریں۔ ورنہ کل اپنے نقصان کہ آپ خود ذمہ دار ھونگے انکم پاکستان ذمہ دار نہیں ھوگا۔

سوال - میں مطمعن نہیں ہوں سوری میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا
اگر آپ مطمعن نہیں تو انکم پاکستان کو لالچ میں آکر جوائن نہ کریں۔ ہمیں صرف ایسے لوگوں کی ضرورت ھے جو زھنی طور پر تیار ہوکر اس کام کو ریگولر کرنا چاھتے ہوں سو آپکا یہ فیصلہ بلکل درست ھے اور یقینا آج نہیں تو کل آپ اپنی مرضی کی جاب حاصل کرلینگے۔ انکم پاکستان کی نیک خواہشات آپکے ساتھ ھیں۔

Social Media Marketing Services in Pakistan

اگر آپ نے اسپیکر یا ہیڈ فون نہیں لگایا ھے تو برائے مہربانی اسپیکر یا ہیڈ فون لگا کر انکم پاکستان کا آڈیو پیغام ایک بار لازمی سنیں